22 جولائی 2014 - 13:45
غزہ پر صہیونی حملے، غاصب حکومت کے زوال کی علامت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریکیڈیر جنرل حسین دہقان نے غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کو تحریک مزاحمت کے مقابلے میں اسے ہونے والی شکست کا ردعمل قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریکیڈیر جنرل حسین دہقان نے غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کو تحریک مزاحمت کے مقابلے میں اسے ہونے والی شکست کا ردعمل قرار دیا۔ ایران کے وزیر دفاع بریکیڈیر جنرل حسین دہقان نے غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان حملوں کو اس کے زوال کی علامت قرار دیا۔ انھوں نے صیہونی مظالم کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ پر جارحیت میں اس سے قبل اسے ہونے والی شکستوں کے باوجود اس علاقے پر صیہونی حکومت کا ایکبار پھر حملہ، صیہونی حکومت کے وجود کے بارے میں جاری بحران کا غماز ہے۔ایران کے وزیر دفاع نے غزہ پر حملوں اور ان حملوں میں بے گناہوں کی ہونے والی خونریزی کے مقابلے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ صیہونی حکومت کے مظالم کے مقابلے میں خاموشی سے ہی اس غاصب حکومت کو جارحیت بڑھانے کی شہ ملی ہے۔انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ممنوعہ ہتھیار استعمال کرکے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی اصول کی پابند نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲